گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑاکی سی ایم ایچ پشاور آمد خودکش دھماکے کی زخمیوں کی عیادت کی

حیات آباد میں خودکش حملے کی مذمت اورسیکورٹی اہلکاروں کی شہادتوں پرافسوس کااظہار

پیر 17 جولائی 2017 22:20

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑاکی سی ایم ایچ پشاور آمد  ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑاپیرکے روز سی ایم ایچ پشاور گئے اور حیات آبادپشاورمیںخودکش دھماکے کی زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

بروز پیر قبل ازیںگورنرنے حیات آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادتوں پرافسوس کااظہارکیا اور غمزدہ خاندانوں کیساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔ گورنرنے کہاکہ دہشت گرد قوم کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے اور واقعے میں ملوث افراد کو بہت جلدکیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :