گورنر پنجاب کی پشاورحیات آباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم متحد ہے ، شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،ملک محمد رفیق رجوانہ

پیر 17 جولائی 2017 21:49

گورنر پنجاب کی پشاورحیات آباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پشاورحیات آباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ میں میجر جمال شیران کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،گورنر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم متحد ہے ، شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور دہشت گردی جیسی گھنائونی و بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر اپنے انجام کو ضرور پہنچے گے، گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلے دے، انہوں نے اس واقعہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دُعا کی ہے۔