آسٹریا،”پروفیسر“ حفیظ فرصت کے لمحات میں ” پائلٹ “‘ بن گئے

پیر 17 جولائی 2017 22:15

آسٹریا،”پروفیسر“ حفیظ فرصت کے لمحات میں ” پائلٹ “‘ بن گئے
ویانا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17 جولائی۔2017ئ)چیمپئنز ٹرافی فائنل میں دھواں دھار نصف سنچری بنانے والے آل راﺅنڈ ر محمد حفیظ نے ایک نئے شعبے میں قدم رکھ دیا ۔36سالہ سابق ٹی ٹونٹی کپتان قومی ٹیم کی فراغت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان دنوں یورپ کے خوبصورت ملک آسٹریا میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منا رہے ہیں اور خوشی کے یہ لمحات مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو محمد حفیظ نے اپنے بیٹے کے ساتھ جہاز اڑانے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ پائلٹ کی سیٹ پر موجود ہیں جبکہ انکا بیٹا پیچھے بیٹھا ہوا ہے ۔ محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” روشان کو یہ سفر بہت اچھا لگا اور اس نے اس سفر کو اپنی زندگی کا سب سے بہترین تجربہ قرار دیا“ ،ایک اور ویڈیو میں حفیظ ہزاروں فٹ کی بلندی سے اپنی ویڈیو بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق بھی ان دنوں سکینڈے نیوین ممالک کی سیر میں مصروف ہیں ۔