بلاول بھٹو زرداری کابارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس

پیر 17 جولائی 2017 22:46

بلاول بھٹو زرداری کابارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے شہر خضدار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ طوفانی بارش اور سیلاب نے خضدار اور آس پاس کے علائقے میں تباہی مچا دی ہے، جہاں کچے مکانات منہدم اور فصلیں پانی کی نذر ہو گئی ہیں۔ انہوں نے امدادی کاروائیوں کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ھونے والے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں۔