مریم نواز کو نا اہلی اور7 سال قید کی سزا جبکہ نواز شریف کو نا اہلی، 14سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے

muhammad ali محمد علی پیر 17 جولائی 2017 22:43

مریم نواز کو نا اہلی اور7 سال قید کی سزا جبکہ نواز شریف کو نا اہلی، 14سال ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی2017ء) مریم نواز کو نا اہلی اور7 سال قید کی سزا جبکہ نواز شریف کو نا اہلی، 14سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی تحریک انصاف کے رہنما اور ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شریف خاندان کیلئے لندن فلیٹوں کا معاملہ دلدل ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں سامنے آنے والے شواہد کے بعد شریف خاندان کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

جے آئی ٹی زیادہ شہادتوں کے ساتھ نتیجے پر پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کیخلاف ناقابل تردید شواہد عدالت کو دے دیے گئے ہیں۔ ان شواہد کی روشنی میں مریم نواز کو نا اہلی اور7 سال قید کی سزا جبکہ نواز شریف کو نا اہلی اور 14سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف نے پیر کے روز وزیراعظم کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے درخواست بھی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ جمع کروائے جانے کے بعد اس کیس کی اہم ترین سماعت کل بروز منگل کو ہوگی۔ جبکہ ممکنہ طور پر اس کیس کا فیصلہ رواں ہفتے ہی آ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :