آج کے لاکھوں کے عوامی جلسے سے تھری لوگوں کے منہ پر خوشی آئی ہے ، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور

ماضی میں تھری لوگوں کے حقوق غضب کئے گئے جو کہ دوبارہ حقوق حاصل کئے جائیں گے ، صدر پیپلز پارٹی خواتین ونگ

پیر 17 جولائی 2017 23:01

آج کے لاکھوں کے عوامی جلسے سے تھری لوگوں کے منہ پر خوشی آئی ہے ، رکن ..
میرپورخاص/مٹھی/ڈیپلو/کھیتلاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ آج کے لاکھوں کے عوامی جلسے سے تھری لوگوں کے منہ پر خوشی آئی ہے ماضی میں تھری لوگوں کے حقوق غضب کئے گئے جو کہ دوبارہ حقوق حاصل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھیتلاری میں ارباب لطف اللہ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ارباب امیر حسن کے خاندان کا میرے سسر میر علی بخش تالپور اور میر ے والد حاکم علی زرداری سے گہرا تعلق رہاہے انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے نے تھر کے لوگوں میں ایک روح پھونک دی ہے اورسیاست میں ایک نیا موڑ پیداکیا ہے انہوں نے کہا کہ آج میں تھر کے رنگ میں رنگ گئی ہوئی ہوں اورکہا کہ تھری عوام کے آنکھوں میں ایک چمک آئی ہے انہوں نے ارباب لطف اللہ کو پی پی پی میں شمولیت پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ ارباب لطف اللہ کو غریب پی پی پی کے لوگوں کے ساتھ چلنا پڑیگا تھرکے لوگ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بینظیر بھٹو تک پی پی پی کے پکے اور سچے لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ پی پی پی کا ساتھ دیا فریال تالپور نے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کے ماننے والے ہیں جنہوں نے مزدورں ، عورتوں،ہاریوں اور سماج کے پسماندہ لوگوں کو حقوق دئے اور عورتوں کو برابری کے حقوق دلواکر برابری دلوائی انہوں نے وزیر اعلی سندھ کو عوامی مطالبے کے جواب میں کہا کہ تھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرکی ضرورت کو پوراکرنے کیلئے 1500لیڈی ہیلتھ ورکر بھرتی کی جائیں انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ تھا جب یہاں نہ روڈ تھے اور نہ ہی پینے کا پانی مگر تھرکی عوام نے دیکھا کہ پی پی پی کی حکومت نے تھر کے گاں گاں میں روڈ راستے اور پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے آر اوپلانٹ اور کئی ترقیاتی کام کرائے جس میں بنیادی صحت مراکز، اسکول اور پینے کا صاف پانی اور صحت کی بہتر سہولیات پہنچائی ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لیڈر شپ میں سندھ حکومت کے ساتھ ملک کی ترقی ہوگی اور آئندہ ہمارارہنما بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ ارباب لطف اللہ پر خاندانی پریشر پڑ اہوگا مگر اس نے عوام کی مفاد کی خاطر اس پریشرکو برداشت کیاعوام کی امنگوں کے مطابق پی پی پی میں شمولیت کا بہتر فیصلہ کیا اور تھری عوام کی ترقی کا ایک نیا باب کھول دیا ہے۔