گورنر سندھ کی اورنگی ٹاؤن میں پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کی مذمت

پیر 17 جولائی 2017 23:01

گورنر سندھ کی اورنگی ٹاؤن میں پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے اورنگی ٹاؤن میں پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ دو سیاسی کارکنوں کا قتل شہر کے امن و امان کے خلاف سازش ہے جسے حکومت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی آپریشن کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے تاکہ پائیدار امن و امان کو یقینی بنایا جاسکے۔ #