بیگم نصرت بھٹو ائیر پورٹ سکھر کے منیجر کیجانب سے حج پروازوں کے آپریشن کے حوالے سے اجلاس طلب

پیر 17 جولائی 2017 23:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ سکھر کے منیجر ناصرشیخ نے حج پروازوں کے ذریعے عازمین حج کی روانگی کے سلسلے میں انتظامات کے جائزے کے لیی( آج) 18 جولائی2017 کی صبح 11 بجے ایئرپورٹ منیجر کے دفتر میںایک اجلاس طلب کرلیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں ایئر فورس، اے ایس ایف، اینٹی نارکوٹیکس، پولیس، میونسپل انتظامیہ، روینیو ، صحت، سول ڈیفنس، سیپکو،کسٹم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :