عارفوالا، خواجہ ناظم الدین کا123واںیوم پیدائش آج منایا جائے گا

منگل 18 جولائی 2017 17:46

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) پاکستان کے دوسرے گورنرجنرل و وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کا123واںیوم پیدائش آج19 جولائی بروز بدھ کو منایا جائے گا، وہ 19جولائی1894ء میں ڈھاکا میں پید اہوئے تھے، 1937ء میں خواجہ نظام الدین آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور پھر تاعمر اسی جماعت سے منسلک رہے ،قیام پاکستان کے بعدوہ مشرقی پاکستان کے وزیر ا ٰ علیٰ منتخب ہوئے، 1948ء میں قائد اعظمؒ کی وفات کے بعد انہیں پاکستان کا گورنر جنرل منتخب کیا گیا،1951ء میں جب لیاقت علی خان شہید ہوئے تو وہ پاکستان کے وزیراعظم کے منصب پر فائر ہوئے، 1953ء میں گورنرجنرل غلام محمد نے انہیں غیر آئینی طور پر برطرف کردیا جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوکر سیاست سے کنارہ کش ہوگئے، خواجہ ناظم الدین22 اکتوبر1964ء کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :