سردار محمد یوسف کی رکن عبد الستار خان سے ملاقات

داسو ڈیم بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبوں سے توانائی کے بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی ،ْوفاقی وزیر

منگل 18 جولائی 2017 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن عبدالستار خان نے منگل کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ہزارہ ڈویژن میں جاری توانائی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ داسو ڈیم بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبوں سے توانائی کے بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سکی کناری ڈیم سمیت دیگر چھوٹے ڈیموں پر بھی کام جاری ہے جو سی پیک منصوبہ کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو ہزارہ ڈویژن سے گہری دلچسپی ہے۔ وہ ہزارہ ڈویژن میں جاری منصوبوں میں جن میں سی پیک منصوبہ بھی شامل ہے، گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی عبدالستار نے اپنے حلقہ میں جاری مختلف منصوبوں کے حوالے سے وفاقی وزیر سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے خیبر پختونخوا سمیت ملک میں توانائی کے بحران کا خاتمہ ہوگا جبکہ سی پیک منصوبے سے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔

متعلقہ عنوان :