وائٹ ہاؤس کی وینزویلا میں اپوزیشن کی جانب سے بلااجازت ریفرنڈم کی حمایت

وینزویلا کی حزب اختلاف نے جمعرات کو 24گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی

منگل 18 جولائی 2017 20:34

واشنگٹن،کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2017ء) وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز یہ کہتے ہوئے وینزویلا میں اپوزیشن کی جانب سے ایک بلااجازت ریفرنڈم کی حمایت کی ہے کہ اس ریفرنڈم کے ذریعے مشکلات کی شکار حکومت کی مذمت کیلئے’’ناقابل غلطی بیان‘‘سامنے آیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین سکائسر نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ روز ہونے والے اس ریفرنڈم میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت پر وینزویلا کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم معصوم شہریوں کیخلاف حکومتی غنڈوں کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔اپوزیشن کی جانب سے منعقدہ ریفرنڈم میں وینزویلا کے 19ملین ووٹروں میں 7ملین سے زائد افراد نے ووٹ کاسٹ کئے،جن میں زیادہ تر وہ صدر نیکولس مدورو اور آئین دوبارہ تحریر کرنے کے ان کے منصوبے کے خلاف نکالے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وینزویلا کی حزب اختلاف نے جمعرات کو 24گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے تاکہ صدر نکولس میدودو کو آئین کو دوبارہ لکھنے کے منصوبہ سے روکنے کیلئے مجبور کیا جاسکے۔

تعطل اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان گزشتہ روز ایک اہم اپوزیشن رہنما فریڈی گویرا نے کیا۔ اپوزیشن کی جانب سے اتوار کے ووٹ کو مزید آگے بڑھانے کیلئے یہ سب کچھ ہو رہا ہے جس نے مدورو کے آئین کو دوبارہ لکھنے کے شہری ادارے کے مقصد کو مسترد کیا۔

متعلقہ عنوان :