جرمنی میں جی 20 اجلاس کے موقع پر امریکی صدر کی روسی ہم منصب سے دو بار خفیہ ملاقات ہوئی، وائٹ ہاؤس

بدھ 19 جولائی 2017 10:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان جرمنی میں ہونے والے جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دو بار خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔دونوں صدور کے درمیان باضابطہ ملاقات کے بعد یہ غیر رسمی ملاقات ہوئی تاہم اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں کہ آیا انھوں نے اس دوران کیا بات چیت کی۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان رسمی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں دیگر مسائل کے علاوہ امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ دخل اندازی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔جبکہ دوسری ملاقات ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران نجی کھانے پر ہوئی۔اس موقع پر امریکی صدر تنہا تھے جبکہ صدر پیوٹن کے ہمراہ ان کے سرکاری مترجم تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات میں زیر بحث چیزوں کے بارے میں وائٹ ہاؤس کو خود صدر ٹرمپ نے ہی آگاہ کیا کیونکہ اس موقع پر وہاں کوئی دوسرا امریکی اہلکار موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :