اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کی الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی

بدھ 19 جولائی 2017 16:48

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 20 جون کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت تک پنجاب اسمبلی کے حلقہ 4 میں الیکشن نہ کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔بدھ کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی۔

شوکت عزیز بھٹی اپنے وکیل ملک وحید انجم اور تنویر انجم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کا دفتری ریکارڈ غائب ہو گیا ہے جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے عدالتی اہلکاروں کی سرزنش کرتے ہوئے حکم دیا کہ فائل غائب کرنے والوں کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

غا ئب ہونے والی فائل مل گئی ہے۔

عدالتی اہکاروں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فائل غلطی سے دوسری فائلوں کے ساتھ جڑ گئی تھی ۔اہلکاروں نے فائل عدالت میں جمع کرا دی ہے۔فائل آج صبح رٹ برانچ سے غائب ہو گئی تھی ۔ عدالت نے عملے کو فائل تلاش کر کے 12 بجے تک جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے آئندہ سماعت تک پی پی 4 پر انتخابات نہ کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کو ایچ ای سی کی طرف سے شوکت بھٹی کی بی اے کی ڈگری کو جعلی قرار دیئے جانے کی بنیاد پرنااہل قرار دیا تھا۔