نیلسن منڈیلا کا کردار تاریخ ساز ہے ، دنیائے سیاست میں ان کی جدوجہد تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی،کرپشن کے خاتمے کی بات ایسے لوگ کرتے ہیں جن کا اپنا دامن غلیظ کرپشن سے بھرا پڑا ہے اور ان کا کردار کرپشن سے داغدار ہے ، وہ پہلے دن سے ہی سیاست کو منافع بخش پیشہ سمجھ کر اختیار کرتے ہیں

مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما چوہدری امتیازاحمد رانجھا کا تقریب سے خطاب

بدھ 19 جولائی 2017 19:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی راہنما چوہدری امتیازاحمد رانجھا نے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا کا کردار ایک تاریخ ساز کردار ہے ، سیاست کی دنیا میں آزادی اور جمہوریت کیلئے ان کی جدوجہد تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی ۔ وہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فارم صدر ملک میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی علامت سمجھے جانے والے رہنما نیلسن منڈیلا کے یوم پیدائش کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

تقریب میں جنوبی افریقہ ایمبیسی کے پولیٹکل قونصلر،سید محمود ہاشمی ، میاں محمد نعیم ، محمد امجد، آصف کمال ، شاہد وڑائچ ، سی آر شمسی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ امتیاز رانجھا نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کی خوبی تھی کہ ان کا کردار اور گفتگو کا آپس میں گہرا تعلق تھا جو بات وہ کرتے تھے ان کا کردار اس کی گواہی دیتا تھا ، ایسی کوئی بات ان کے منہ سے نہیں نکلی جس پر انہوں نے خود عمل نہ کیا ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ہمارا المیہ ہے کہ ہمارے سیاستدانوں کے کردار اور ان کی کہی ہوئی باتوں کا آپس میں کوئی میل نہیں ۔ امتیاز رانجھا نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کی بات ایسے لوگ کرتے ہیں جن کا اپنا دامن غلیظ کرپشن سے بھرا پڑا ہے اور ان کا کردار کرپشن سے داغدار ہے ، وہ پہلے دن سے ہی سیاست کو منافع بخش پیشہ سمجھ کر اختیار کرتے ہیں ، دراصل یہ بدعنوان ،بدکردار ،نااہل لوگ ہوتے ہیں جنہوں نے ہمارا قومی وقار برباد کردیا ہے ، دنیا کی تاریخ میں شاید ہی کوئی ایسا حکمران ہو جس نے دوسرے ملک کا ویزا حاصل کرنے کیلئے جعلی کاغذات کا سہارا لیا ہو۔

امتیاز رانجھا نے مزید کہا کہ اب سول سوسائٹی ، میڈیا اور دانشوروں کوآگے آکر اپنا کردارادا کرنا ہوگا کیونہ نام نہاد سیاستدانوں نے قوم کو مایوس کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :