کراچی،پولیس کی کارروائی ،لشکر جھنگوی کے امیر کا قریبی ساتھی گرفتار

بدھ 19 جولائی 2017 19:56

کراچی،پولیس کی کارروائی ،لشکر جھنگوی کے امیر کا قریبی ساتھی گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف تاباتوڑکارراوائیاںجاری ،اورنگی ٹائون پولیس کے آپریشن کے دوران لشکرجھنگوی کے امیرکاقریبی ساتھی گرفتار،مبینہ ٹائون پولیس نے اے ایس آئی کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرکودھرلیا۔پولیس نے مختلف کارروائیوںمیں جعلی میجرسمیت 15نئے زائد ملزمان کوحراست میں لے کراسلحہ ،منشیات اورمسروقہ سامان برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کے مختلف علاقوںمیں منگل اوربدھ کی درمیانی شب پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے علاقے کے داخلی وخارجی راستے بند کرکے گھرگھرتلاشی کے دوران 7ملزمان کوگرفتارکرلیاپولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں لشکرجھنگوی کراچی کے امیرصفدرشاہ کاقریبی ساتھی عبدالسلام بھی شامل ہے ملزم افغانستان اوروزیرستان سے ٹریننگ حاصل کرچکاہے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور2موٹرسائیکلیں برآمدکی ہیں،مبینہ ٹائون میٹروول میں اسکائوٹ کالونی کے قریب پولیس نے چھاپہ مارکرملزم ماجد کوگرفتارکرلیا پولیس کاکہناہے کہ ملزم سیاسی جماعت کاسابقہ یونٹ انچارج ہے اورملزم نے 2012ء میں اے ایس آئی اسلم قادری کواور2010ء میں ایک شہری کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاتھا۔

(جاری ہے)

ادھرلانڈھی ڈویژن پولیس نے عوامی کالونی ،برمی کالونی اورایریا36جی میں آپریشن کرتے ہوئے 9ملزمان کوگرفتارکرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،4موٹرسائیکلیں ،نقدی اورچھینے گئے موبائل فون برآمدکرلیے ،پریڈی پولیس نے جعلی میجرکوگرفتارکرلیاپولیس کے مطابق ملزم ذوالفقارخاکی یونیفارم پہن کرجارہاتھاجس پرپولیس نے اسکوروکاتوملزم نے خودکوآرمی کامیجرظاہرکیا،پولیس کاکہناہے کہ ملزم ڈیفنس کارہائشی ہے ۔ادھراتحادٹائون کے علاقے میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دوافرادمالک مکان محمدنزیراورکرائے دارمحمدطارق کوگرفتارکرکے کرائے دارایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :