پیوٹن کا صحت کیلئے ہرن کے سینگوں کے خون سے غسل

ہرن کی70کلو گرام سینگ تیار کیے گئے جن کے خون میں روسی صدر نے غسل کیا ،میڈیارپورٹ

جمعرات 20 جولائی 2017 12:46

پیوٹن کا صحت کیلئے ہرن کے سینگوں کے خون سے غسل
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک خاص نسل کے سرخ ہرن کے سینگوں سے کشید کیے گئے خون سے غسل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس التائی کے پہاڑی سلسلے کے دورے سے قبل ہرن کی70کلو گرام سینگ تیار کیے گئے تھے جن کے خون میں روسی صدر نے غسل کیا ۔روس میں قدیم زمانے میں مردانہ قوت اور جسمانی توانائی کی بحالی کیلئے اس طرح کے نسخوں کا استعمال عام تھا ۔دوسری جانب روس میں جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے بغیر بے ہوش کیے ہرن کے سینگوں سے خون نکالنے کو انتہائی سفاکانہ عمل قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :