این اے 260 عوام اور اتحادی جماعتوں نے ہمارے نامزد امیدوار کو بھاری تعدادووٹ دے کے ہمارے حوصلے بلند کئے ہیں، سردار اختر مینگل

جمعرات 20 جولائی 2017 22:28

این اے 260 عوام اور اتحادی جماعتوں نے ہمارے نامزد امیدوار کو بھاری تعدادووٹ ..
کوئٹہ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وسربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی ۔ جلسے کا مقصد این اے 260 کے ضمنی انتخابات میں عوام اور اتحادی جماعتوں کے شکریہ کے لئے منعقد کرنا تھا۔ مستونگ اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ۔

حکومت قاتلوں کو گرفتارکرکے قرا ر واقعی سزا دے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل موومنٹ عوامی کے رہنما عبدالواحد بلوچ ، ہزارہ ڈیموکریٹک سربراہ عبدالخالق ہزارہ بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ این اے 260 عوام اور اتحادی جماعتوں نے جس طرح ہمارے نامزد امیدوار بہادرخان مینگل کو ساڑھے سینتیس ہزارووٹ دے کے ہمارے حوصلے بلند کئے۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ اور کوئٹہ میں بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ حکومت اس حوالے سے ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

متعلقہ عنوان :