ظفر حجازی کی گرفتاری اسکے جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے، دیکھنا ہوگا ریکارڈ ٹمپرنگ جرائم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ‘ فراڈ کا فائدہ کسے ہورہا تھا،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کاظفر حجازی کی گرفتاری پر ردعمل

جمعہ 21 جولائی 2017 16:34

ظفر حجازی کی گرفتاری اسکے جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے، دیکھنا ہوگا ریکارڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی گرفتاری اسکے جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے، مگر دیکھنا ہوگا کہ اس کے ریکارڈ ٹمپرنگ کے جرائم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور اس فراڈ کا فائدہ کسے ہورہا تھا،موجودہ دور حکومت میں ادارے اپنا کردار فراموش کر چکے ہیں ،ایف ائی اے نے ظفر حجازی کا جرم ثابت کر دیا تو پھر محکمانہ طور پر اس کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا گیا،اس سارے غلط کام کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میںقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہچیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی گرفتاری اس کے جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے مگر دیکھنا ہوگا کہ اس کے ریکارڈ ٹمپرنگ کے جرائم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور اس فراڈ کا فائدہ کسے ہورہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس اور قابل مذمت ہے کہ موجودہ دور حکومت میں ادارے اپنا کردار فراموش کر چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کے حصے کا کام بھی عدالتوں کو کرنا پڑ رہا ہے۔

خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جب ایف ائی اے نے اپنی انکوائری میں ظفر حجازی کا جرم ثابت کر دیا تو پھر محکمانہ طور پر اس کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا گیا اور وہ اپنے عہدے پر ابھی تک کیوں براجمان ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اس طرح کی طرفداری اس بات کی دلیل ہے کہ اس سارے غلط کام کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے۔