(ن) لیگی رہنماء پیرسید تنویر حسین نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جولائی 2017 17:38

(ن) لیگی رہنماء پیرسید تنویر حسین نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) : مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیرالدین خاں سے پیر سید تنویر حسین زیدی ایڈووکیٹ صوبائی امیدوارPP188بصیر پور اوکاڑہ، چوہدری محمد ناصر نے ساتھیوں سمیت ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ لاہور کے چیف آرگنائزر میاں منیر احمد سابق ایم این اے، ناصر رمضان گجر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ،مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقا ر پپن، رانا ریاض احمد ،ملک حق نواز سنگلہ،قاضی احسان ، شکیل اعوان، ندیم جٹ، شیخ عمر ، میاں کامران سیف اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری ظہیرالدین خاں نے پاکستان میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے سب ساتھیوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں ہم مسلم لیگ میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے پاکستان مسلم لیگ مزید مضبوط ہوگی۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں نے مسلم لیگ میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر میاں شہزاد طفیل کو پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا جوائینٹ سیکرٹری مقرر کیا ہے ۔اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :