آئی ایم ایف کا یونان کیلئے قرضہ کی منظوری کا فیصلہ مارکیٹس کیلئے انتہائی مثبت اشارہ ہے ،یورپی یونین

جمعہ 21 جولائی 2017 18:16

برسلز،بلجیئم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) عالمی مالیاتی فنڈز کی جا نب سے یونان کیلئے ایک سالہ1.8ارب ڈالر قرضہ کی منظوری کا فیصلہ مارکیٹس کیلئے انتہائی مثبت اشارہ ہے ،یہ بات یورپی یونین کے اقتصادی و مالیاتی امور کے لئے کمشنر پیرے موسکووچ نے جمعہ کے غیرملکی خبررساںادارے کو بتائی۔

(جاری ہے)

موسکوچ نے جمعرات کو دیر گئے آئی ایم ایف اور یونان کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے لیا گیا فیصلہ انتہائی اچھی خبر ہے،یہ یونان کے عالمی شراکت داروں کی جانب سے اعتماد کی واپسی کا مثبت عندیہ ہے اور مارکیٹس کیلئے انتہائی مثبت اشارہ ہے۔