ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان عہدے سے مستعفی

شیئاسپائسر ٹرمپ کی جانب سے میڈیا کے معاملات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے بھی مخالف تھے،امریکی میڈیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:08

ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان عہدے سے مستعفی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان اور پریس سیکریٹری شون اسپائسر نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دیدیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بظاہر شون اسپائسر کے استعفے کی وجہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نئے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی تقرری ہے جس کی اسپائسر بھرپور مخالفت کرتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دیرینہ دوست اینتھونی اسکیئرموچی کو وائٹ ہاؤس میں کمیونیکیشن ڈائریکٹر تعینات کیا تھا جس پر اسپائسر نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی ہفتوں سے شون اسپائسسر منظرِ عام سے غائب تھے اور ان کی ذمے داریاں نائب پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے سنبھال رکھی تھیں۔ ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم میں مدد سے قبل شون اسپائسر ریپبلکن نیشنل کمیٹی میں اطلاعات کے سب سے اہم عہدے پر فائز رہے اور اپنی ہر بریفنگ میں ٹرمپ کا دفاع کرتے نظر آئے یہاں تک کہ انہوں نے بعض مضحکہ خیز بیانات بھی دیئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ایک جانب شون اسپائسر، اینتھونی اسکیئرموچی کی نامزدگی سے نالاں تھے تو دوسری جانب وہ ٹرمپ کی جانب سے میڈیا کے معاملات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور نئی پالیسیوں کے بھی مخالف تھے۔

متعلقہ عنوان :