شہر سے ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن ہوگا، شہری پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ سکیں گے‘ مین ویب سائٹس پر لاوارث نعشوں کی تصاویر روزانہ اپ ڈیٹ ہوں گی‘ایس ایس پی انویسٹی گیشن مبشر میکن

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) شہر سے ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن ہوگا، شہری پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ سکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس پنجاب نے شہر سے ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن مبشر میکن کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی شہر سے کوئی بھی لاوارث لاش ملنے کی صورت مین ویب سائٹس پر لاوارث نعشوں کی تصاویر روزانہ اپ ڈیٹ ہوں گی، شہری لاپتہ رشتہ داروں کو ویب سائٹ پر ڈھونڈ سکیں گے جیسے ہی نعش کی شناخت ہو گی اسکی مکمل تفصیل بھی ویب سائٹ پراپ ڈیٹ کی جائے گی۔

ویب سائٹ پر لاشوں کی عمر، جنس، حلیہ کہاں سے ملی ہے اور کس تھانے کی حدود ہے یہ سب تفصیلات بمعہ تصاویر اپ لوڈ ہونگی جس کی مدد سے شہری اپنے گمشدہ رشتہ داروں کی شناخت کر سکیں گے۔