سی آئی اے کی سپیشل ٹاسک فورس ٹیم نے مغوی بچے کو بحفاظت برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:41

سی آئی اے کی سپیشل ٹاسک فورس ٹیم نے مغوی بچے کو بحفاظت برآمد کر کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) سی آئی اے پولیس نے چند روز قبل اغواء ہونیوالے مغوی بچے محمد اسامہ کو بازیاب کروا کر اس کے والدین کے سپرد کر دیا جبکہ واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل شہری ملازم حسین کابیٹے محمد اسامہ جو مدرسہ ادارہ دین پناہ کوٹ سلطان ضلع لیہ سے 23کلو میٹر دور کوٹ سلطان اپنے ماموں کے گھر جا رہا تھا کہ راستے سے اغواء ہو گیا جسے تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن لیکن نہ ملا۔

جس پر ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی کی سربراہی میں سی آئی اے کی سپیشل ٹاسک فورس ٹیم نے تلاش لاوارث بچگان کے سلسلہ میں گشت داتا دربار ایک مشکوک شخص کو جس کے پاس ایک بچہ تھا کو دیکھا اور دونوں کو شبہ کی بناء پرانٹروگیٹ کیا اوراپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں سے علیحدہ علیحدہ تفتیش کی تو یہ بات سامنے آئی کہ ملزم جاوید اقبال بچے محمد اسامہ کو دوران سفر ورغلا کر اغواء کر کے لاہور لے آیا ۔

(جاری ہے)

مغوی بچے اسامہ کے والدین سے رابطہ کر کے بچے کو ان کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغوی بچے کوباحفاظت بازیاب کروانے اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :