وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے، نواز شریف وزیر اعظم ہیں اور انشاء اللہ رہیں گے، ، قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے، آج پوری قوم نے یہ دیکھ لیا کہ کون چور ہے جو چور ہے وہی شور مچا رہا تھا‘ عمران خان کے پاس کائونٹی کرکٹ کی سٹیٹمنٹ اور حاصل ہونے والی تنخواہ کی رسیدیں تک بھی موجود نہیں ہیں
وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان و نجی ٹی وی سے گفتگو
ہفتہ 22 جولائی 2017 23:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے، میڈیا میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جرآت مندانہ قیادت میں پاکستان کی ترقی کا عظیم مقصد اور عوام کی خوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔ بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم نے یہ دیکھ لیا کہ کون چور ہے جو چور ہے وہی شور مچا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ کائونٹی کھیل رہے تھے تو ان کے پاس اس کی بھی سٹیٹمنٹ موجود نہیں ہے، عمران خان جس وقت کی آپ بات کررہے ہیں جب آپ تنخواہ لیتے تھے اس کی رسید بھی آپ کے پاس موجود نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اوعظم نے تمام تر قانونی استثنیٰ کے باوجود خود کو احتساب کیلئے پیش کرکے نئی روایت قائم کی ہے، اب تمام پبلک آفس ہولڈر زکو احتساب سے گزرنا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.