آرمی چیف کا بغیر کسی پروٹوکول نجی ریسٹورنٹ میں فیلمی کے ہمراہ ڈنر

اتوار 23 جولائی 2017 00:26

آرمی چیف کا بغیر کسی پروٹوکول نجی ریسٹورنٹ میں فیلمی کے ہمراہ ڈنر
راولپنڈی: (اردوپوائنٹ تازہ ترین22جولائی 2017) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی کے نجی ریسٹورنٹ میں فیملی کے ہمراہ ڈنت، نجی ٹی وی چینل کے مطابق آرمی چیف بغیر کسی پروٹوکول کے ریسٹورنٹ میں آئے اور شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایسا ملکی تاریخ میں پہلی بار ہواہے کہ کسی ملک کے چیف آف آرمی اسٹاف بغیر کسی پروٹوکول کے اپنی فیملی کے ہمراہ کہیں ڈنر کرنے آئیں ہیں۔

آرمی چیف کے اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ آرمی چیف قمر جاوید باوجوہ نے جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کو وطن بلا کر انٹرنیشنل سپورٹس کو پاکستان میں بحال کرنے کی کوشش کی وہی انکا یہ اقدام یہ ظاہر کرتا ہےکہ ملک میں دہشتگردی کا ناسور تیزی سے ختم ہورہاہے۔

متعلقہ عنوان :