میر شوکت بلوچ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

اتوار 23 جولائی 2017 18:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے کنوینئر رابطہ کمیٹی میر شوکت بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ق) سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ (ق) کے نام نہاد صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری نے صوبے کے کارکنوں کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ انہوں نے کرپشن او رلوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے انہوںنے یہ اعلان اتوا ر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کارکن سیاسی پارٹیوں کا سرمایہ ہوتے بلوچستان میں گزشتہ چار سالوں سے مسلم لیگ (ق) کی صوبائی قیادت نے کارکنوںکو نظر انداز کرکے اپنے ذاتی مفادات حاصل کیے ہیں گزشتہ چار سالوں سے پارٹی کی صوبائی کونسل کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کارکن کا کوئی کام ہوا ہے بلکہ کارکنوں سے مشاور ت کے بجائے شخصی او رمن پسند فیصلے کرکے پارٹی کو صوبے میں غیر فعال کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کہ مسلم لیگ (ق) کی موجودہ قیادت خود ساختہ ہے گزشتہ چار سالوں سے محکمہ ریونیوٹرانسپورٹ ایکسائز کی پوسٹیں مذکورہ محکمے کے وزیر نے اپنے پی ایس کے ذریعے فروخت کی ہیں انہوں نے گوادر میں زمین کی الاٹ مینٹ پر کمیشن وصول کیا ہے اور ساتھ ہی کوئٹہ میں بھی کئی جگہ پر لوگوںکے زمینوں پر قبضے کروائے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق) کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی نے ایک ہی ٹیوب ویل کا افتتاح متعدد بار کیا ہے اور سڑکوں کے ٹھیکے اپنے بیٹے اور داماد کے ذریعے من پسند افراد کو دلوائے ہیں ان سب باتوںکے ثبوت میرے پاس موجود ہیں او رمیں سپریم کورٹ ،نیب یاکسی بھی عدالت یا ادارے کے سامنے پیش ہوکر یہ ثبوت انہیں فراہم کرسکتا ہوں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر قمرالدین کاریز اور جنرل سیکرٹری واشک تک محدود ہیں سینٹ کے حالیہ انتخابا ت میں مسلم لیگ (ق) کے تین اراکین نے اتحاد ی جماعت مسلم لیگ (ن) کے امید وار کو ووٹ دینے کے بجائے پیسے لیکر ایک آزاد امید وار کو کامیاب کروایا اور مسلم لیگ (ن) کے ایک امیدوا ر کو اس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہاکہ ق لیگ کی قیادت وزیراعلی بلوچستان کے ساتھ بھی دھوکہ دہی سے کام لے رہی ہے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری عوام کے حقو ق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ انکے ہاتھ مضبوط کرے کیونکہ اب چور دروازوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کا دور گزر چکا ہے انہوںنے کہاکہ مرکزی سطح پرجب چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم میاں نوا زشریف سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے تو جعفر مندوخیل اسکے برعکس نواز شریف او رمسلم لیگ (ن) کا ساتھ کیوں دے رہے ہیں اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ذاتی مفاد کی سیاست کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ ہم نے ساتھیوں کیساتھ مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ ہم (ق) لیگ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور ہمارا ٓئندہ (ق) لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا بہت جلد دوستوں کے مشاورت سے ایک ملکی وقومی وتعصب سے پاک جماعت میں شمولیت کا اعلان کرینگے تاکہ شامل ہوکر اپنے کارکنوں او رملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے اس موقع پر لیبرونگ کے صوبائی صدر سید جہانگیر شاہ ،لیبر ونگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمدرفیق جتک ،لیبر ونگ کے صوبائی سینئر نائب صدر رحیم پرکانی ،لیبرونگ ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی محمد حسنی ،لیبر ونگ کے ضلعی کچھی کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید رئیسانی ،لیبر ونگ کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری نادر مینگل ،لبیر ونگ کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عبدالغنی مینگل ،ضلعی نائب صدر خاران میر صدام مینگل ،جنرل سیکرٹری خاران عبداللہ محمد حسنی ،میر شبیراحمد ملازئی ،سید نظام حسین شاہ ،میر طہیرخان میروانی ،میر رجب خان رند بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :