Live Updates

وزیراعظم کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے ،اگر نواز شریف جاتا ہے تو عمران خان بھی پکا ہے ،جے آئی ٹی کے والیم ٹین میں بہت کچھ ہے ،کرپشن کی وجہ ملک اور سیاست دان بدنام ہورہے ہیں ،سیاست دانوں کا کام صرف ووٹ مانگنا نہیں قوم کو پیروں پر کھڑا کرنا بھی ہے ،پچاس سال سے سیاست کررہا ہوں اپنی زندگی میں بڑے اتار چڑھا? دیکھے ہیں

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی آئی بی اے سکھر میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 19:31

وزیراعظم کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے ،اگر نواز شریف جاتا ہے تو ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے اگر نواز شریف جاتا ہے تو عمران خان بھی پکا ہے جے آئی ٹی کے والیم ٹین میں بہت کچھ ہے کرپشن کی وجہ ملک اور سیاست دان بدنام ہورہے ہیں سیاست دانوں کا کام صرف ووٹ مانگنا نہیں بلکہ قوم کو پیروں پر کھڑا کرنا بھی ہے پچاس سال سے سیاست کررہا ہوں اپنی زندگی میں بڑے اتار چڑھائو دیکھے ہیں۔

وہ بروز اتوار آئی بی اے سکھر میں تقریب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست دان عوام کی خدمت جاری رکھیں عوام پر چھوڑ دیں ووٹ کس کو دینا ہے ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیںہے ، اپنے سے بہتر دوسروں کو سمجھنا انسانیت ہے اگر کوئی بہتر ہوتا ہے تو ہم اس کے پیچھے پڑجاتے ہیں موجودہ حالات کے ذمہ دار سیاست دان ہیں سیاست دانوں کو رول ماڈل ہونا چائیے جیسے شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بے نظیر بھٹو رول ماڈل تھے خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب کے بارے میں جو ریمارکس دئیے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں گورنر سندھ نے سندھ میں نیب کے خاتمے کے بل پر ابھی تک دستخظ نہیں کئے ہیں دوسری اور تیسری بار بھی بل بھیجیں گے بل تیسری بار جائے تو خود ہی قانو ن بن جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات