سیاستدانوں کو ذوالفقار علی بھٹو، گاندھی، بینظیر بھٹو اور دیگر بڑی شخصیات جیسا رول ماڈل بننا چاہیے، خورشید احمد شاہ

کرپشن کے خلاف سب کو یکجا ہوکر باہر نکلنا ہوگا تاکہ ہمارہ ملک ترقی کر سکے،قائد حزب اختلاف کا آئی بی اے سکھر میں تقریب سے خطاب

اتوار 23 جولائی 2017 20:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو ایک رول ماڈل سیاستدان بننا چاہیے، سیاستدانوں کو ذوالفقار علی بھٹو، گاندھی، بینظیر بھٹو اور دیگر بڑی شخصیات جیسا رول ماڈل بننا چاہیے کہ ہماری آنے والی نسلیں ملک کی ترقی کی لیے انہی رول ماڈلز کی راہ پر چلیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر آئی بی اے میں مومن بلو کی کتاب "تاریخ سکھر" کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سیاستدانوں کو ہدایات دیں کہ ہم سیاستدانوں کا یہ کام نہیں کہ ووٹ مانگتے پھریں مگر قوم و ملک کی تعمیر ہمارا کام ہے۔

انسانیت کا سبق پڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم زبانی و لسانی تقسیم کے شکار بن چکے ہیں، ہر قوم ہربزبان کے گروپ تو بنتے جارہے ہیں مگر انسانیت کا گروپ نہیں بنتا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائد حزب اختلاف کرپشن کے موضوع پر بھی برس پڑے اور کہا کہ لندن سے آئے سامان سے تعمیر ہونے والی لینسڈائون پل تو ابھی تک 134 سال کے بعد بھی کھڑی ہے مگر ہم جو تعمیر کراتے ہیں دس سال کے بعد گرنا شروع ہوجاتی ہی. انہوں نے کہا کہ 2010 کے سیلاب میں یقین تھا کہ سکھر بیراج حق حلال سے بنا اور اس کی تعمیر میں کوئی بھی کرپشن نہیں کی گئی تھی اس لئے بیراج نہیں ٹوٹے گا۔

لحاظہ کرپشن کے خلاف سب کو یکجا ہوکر باہر نکلنا ہوگا تاکہ ہمارہ ملک ترقی کر سکے۔ اس موقع پر میڈیا کے کردار کو بھی قائد حزب اختلاف نے بے پناہ سراہا کہ میڈیا کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیوں کہ میڈیا ہی ہے جس نے دنیا کو گلوبل ولیج بنا دیا ہے اور اب گھر بیٹھے پوری دنیا کی خبریں اور معلومات باا?سانی حاصل ہوجاتی ہے مگر پاکستان میں میڈیا میں گڑبڑ کے ذمہ دار موجودہ سیاستدان ہیں جو میڈیا کو ٹریک سے ہٹا دیتے ہیں۔

تقریب رونمائی میں تاریخ سکھر کتاب کی کاپی کمشنر سکھر عباس بلو چ نے قائد حزب اختلاف کو دی اور اس کتاب کے مکمل ہونے میں حصہ لینے والوں کے درمیاں شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے قائد حزب اختلاف سے قبل وائس چانسلر سکھرآئی بی اے نثار احمد صدیقی، کمشنر سکھر عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کتاب کی افادیت اور تعارف پر روشنی ڈالی۔#