Live Updates

نواز شریف جاتا ہے تو عمران خان بھی پکا ہے، خورشید احمد شاہ

سیاست دان عوام کی خدمت جاری رکھیں عوام پر چھوڑ دیں ووٹ کس کو دینا ہے ، آئی بی اے سکھر میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 جولائی 2017 20:01

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے اگر نواز شریف جاتا ہے تو عمران خان بھی پکا ہے جے آئی ٹی کے والیم ٹین میں بہت کچھ ہے کرپشن کی وجہ ملک اور سیاست دان بدنام ہورہے ہیں سیاست دانوں کا کام صرف ووٹ مانگنا نہیں بلکہ قوم کو پیروں پر کھڑا کرنا بھی ہے پچاس سال سے سیاست کررہا ہوں اپنی زندگی میں بڑے اتار چڑھائو دیکھے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی بی اے سکھر میں تقریب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سیاست دان عوام کی خدمت جاری رکھیں عوام پر چھوڑ دیں ووٹ کس کو دینا ہے ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیںہے انہوں نے کہا کہ اپنے سے بہتر دوسروں کو سمجھنا انسانیت ہے اگر کوئی بہتر ہوتا ہے تو ہم اس کے پیچھے پڑجاتے ہیں موجودہ حالات کے ذمہ دار سیاست دان ہیں سیاست دانوں کو رول ماڈل ہونا چائیے جیسے شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بے نظیر بھٹو رول ماڈل تھے خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب کے بارے میں جو ریمارکس دئیے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں گورنر سندھ نے سندھ میں نیب کے خاتمے کے بل پر ابھی تک دستخظ نہیں کئے ہیں دوسری اور تیسری بار بھی بل بھیجیں گے بل تیسری بار جائے تو خود ہی قانو ن بن جائے گا ۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات