اٹک میں پی پی پی کی گو نواز گو ریلی

پارٹی کے خاتمہ کے خواب دیکھنے والوں کی حسرتیں کبھی پوری نہیں ہو گی ، پی پی پی ہی چاروں صوبوں آزاد کشمیر ، گلگت بلدستان میں مو جود وفاق کی علا مت ہے،پارٹی رہنمائوں کا خطاب

اتوار 23 جولائی 2017 21:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) اٹک پی پی پی کا منی لاڑکانہ ہے آئندہ عام انتخابات میں پی پی پی نہ صرف اٹک بلکہ ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کا میاب ہو گی اگلے ماہ بلا ول بھٹو زرداری کے دورہ کو کا میاب بنا یا جا ئے گا پی پی پی کے خاتمہ کے خواب دیکھنے والوں کی حسرتیں کبھی پوری نہیں ہو گی یہ شہیدوں اور وطن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نیوالی جماعت ہے پی پی پی ہی چاروں صوبوں آزاد کشمیر ، گلگت بلدستان میں مو جود وفاق کی علا مت ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین پی پی پی بلا ول بھٹو زرداری کی ہدا یت پر گو نواز گو ریلی کے سلسلہ میں سابق وزیر مملکت برائے دفاع سردار سلیم حیدر خان ،مر کزی رہنما پی پی پی سابق وزیر سینیٹر ملک حاکمین خان کی رہا ئش گاہ شین باغ ہا ئوس پیپلز سیکر ٹریٹ میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کیا تقریب کی صدارت ملک حاکمین خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی نا ئب صدر پی پی پی پنجاب اسد پرویز تھے صدر محفل اور مہمان خصوصی کے علاوہ تقریب سے ضلعی صدراشعر حیات ،انچار ج ضلعی میڈیا سیل پی پی پی ملک امداد حسین اعوان، تحصیل صدر حضرو نصیر جدون ، شیخ اشتیاق احمد اوردیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پرحا جی اجمل اعوان ، خالد خان جنڈ، ظہیر خان کھٹڑ ، سردار ناصر خان بنگو، خان آصف حیات خان کا ہل ،سٹی صدر اٹک لا لہ فردوس خان ، ملک افسر خان کے علاوہ ضلع بھر سے پی پی پی ، پیپلز لیبر بیو رو ، پی وائی او اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میںشر کت کی مقررین نے کہا کہ پی پی پی کے قا ئدین ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو سیکورٹی رسک کہنے والوں نے کہا کہ انہیں کہوٹہ کا دورہ نہیں کرا یا جا ئے گا ان شخصیات کی شہادت کے بعد عوام نے انہیں جس طرح خراج تحسین پیش کیا اس کی نظیر ملنا محال ہے غاصب حکمرانوں کے خلاف جہا د جاری رہے گا چار سال سے یہ راگ الا پا جا رہا ہے کہ پی پی پی ختم ہو گئی جو وقت نے ثابت کر دیا کہ غلط ہے حا لیہ ضمنی انتخابات میں پی پی پی نے جس طرح کا میاب حاصل کیں ا س سے مخالفین کی بو لتی بند ہو گئی ہے پا نا مہ سکینڈل اللہ تعالیٰ کی طر ف سے شہیدوں کے ساتھ زیادتی کا ازا لہ ہے فو جی ڈکٹیڑوں نے ہر آمریت کے بعد ایک مسلم لیگ بنائی مو جودہ مسلم لیگ (ن) ختم ہو نے کے بعد ایک نئی مسلم لیگ جنم لے لی گئی ملک حاکمین خان نے کہا کہ جس جگہ یہ جلسہ کیا جا رہا ہے یہاں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے قیام کیا اور اس رہا ئش گا ہ شین باغ ہا ئوس میں بلا ول سیکر ٹریٹ عرصہ دراز سے قائم ہے انہو ں نے 12سال تک دور آمریت میں قتل کے جھوٹے مقدمات میں قید و بند کی صوبتیں بر داشت کیں ان کی 50سالہ سیاسی زندگی میں ایک دن بھی بد دیانتی اور کر پشن کے الزام میں قید و بند کا نہیں سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ضلعی صدر اشعر حیات نے پو لیس اور انتظامیہ پر جو تنقید کی ہے وہ ان کا حق ہے تا ہم پو لیس اور انتظامیہ والے ہمارے بھائی ہیں کبھی ان کی بات ہم مان لیں گے اور کبھی یہ ہماری بات مان لیں گے تاہم دوغلہ معیار نہیں ہو نا چا ہیے ہماری جنگ غا صب حکمرانوں کے خلاف ہے انھوں نے کہا کہ انہوں نے ایک تقریب میں آصف علی زرداری سے کہاکہ مسلم لیگ (ن) والے ہمار ے دوست نہیں ہو سکتے نوا ز شریف آستین کے سانپ ہیں میثاق جمہوریت کے بعد جب میمو گیٹ سکینڈ آیا تو نواز شریف کا لا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ پہنچ گئے اور کہاکہ آصف زرداری کو پھا نسی ہو نی چا ہیے اب ان کی بیٹی جے آئی ٹی میں پیش ہو رہی ہے تو اس پر بہت و ا ویلا کیا جارہا ہے جبکہ بے نظیر بھٹو کراچی میں اپنے چھو ٹے بچوں کے ساتھ اکثر عدالتوں اور جیل میں آصف علی زرداری کو ملنے جا یا کر تی تھی جلد نواز شریف سے جان چھوٹ جا ئے گی نواز شریف کے ساتھی ان کے پہلے دور میں یہ نعرہ لگا یا کر تے تھے کہ قدم بڑھا ئو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں اور جب پر ویز مشرف نے اقتدار پر شب خون مارا تو نوا ز شریف کے تمام ساتھی اس طرح غا ئب ہو گئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ انہوں نے قا ئد بلا ول بھٹو زرداری سے کہا ہے کہ وہ پی پی پی چھوڑ کر جا نے والوں کو مت دیکھے ہم نے آنکھیں بند کر لی ہیں ہماری وفا مر تے دم تک بے نظیر بھٹو کی قبر کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :