پیپلز پارٹی نے سسٹم کو بچا لیا تھا ،موجودہ حکمران جمہوری نظام بچانے میں نکام نظر آرہے ہیں، شہلا رضا

بہادروں کی اولاد بہادر اور لٹیروں کی اولاد لٹیرے ہوتے ہیں آج بلاول بھٹوزرداری اپنی ماں کے مشن کو لیکر کھڑا ہے ، ببلو اور منی پیسے کما کہ ملک سے باہر چلے گئے ہیں ہمیں اپنے نظرئیے کو لیکر چلنا ہے آج نہیں تو کل نواز شریف اوران کے لوگ کہیں گے کہ ذولفقار علی بھٹو کو شہید اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی، گو نواز گو ریلی سے خطاب

اتوار 23 جولائی 2017 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما و ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سسٹم کو بچا لیا تھا جبکہ موجودہ حکمران جمہوری نظام بچانے میں نکام نظر آرہے ہیں،بہادروں کی اولاد بہادر ہوتی ہے اور لٹیروں کی اولاد لٹیرے ہوتے ہیں آج بلاول بھٹوزرداری اپنی ماں کے مشن کو لیکر کھڑا ہے جبکہ ببلو اور منی پیسے کما کہ ملک سے باہر چلے گئے ہیں،ہمیں اپنے نظرئیے کو لیکر چلنا ہے آج نہیں تو کل نواز شریف اوران کے لوگ کہیں گے کہ ذولفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے پیپلز پارٹی کی طرف سے نکالی گئی گو نواز گو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ا ٓج ہمارے مخالف کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی سیزیادتی ہو ئی تھی یہ ہمارے نظرئیے کی جیت ہے اور جو نظرئیے کے لئے لڑتے ہیں ان کو کبھی موت نہیں آتی وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں آج شہیدوں کی اولاد بلاول کی شکل میں کہہ رہی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے ہمارے ساتھ چلوانہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمیشہ ظلم ہوا ہے اور (ن) لیگ کو پالا گیا ہے اور پروان چڑھایا گیا۔

(جاری ہے)

آج آپ کے کرتوت یہ ہیں کہ آپس میں بھی بات نہیں کرتے اور اپنی ہانڈیا خود ہی پھوڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی آج کی بیٹھک میں کوئی نہ کوئی رزلٹ نکالنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک