نیلسن منڈیلا کے معالج کی لکھی کتاب’’منڈیلا لاسٹ ائیرز‘‘تنازع کا شکار

پیر 24 جولائی 2017 13:25

نیلسن منڈیلا کے معالج کی لکھی کتاب’’منڈیلا لاسٹ ائیرز‘‘تنازع کا ..
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) جنوبی افریقہ کے عالمی شہرت یافتہ رہنما نیلسن منڈیلا کی زندگی کے آخری دور کی روداد پر مشتمل کتاب’’منڈیلا لاسٹ ائیرز‘‘تنازع کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

نیلسن منڈیلا کی بیوہ گریکا مائیکل نے کہا ہے کہ وہ کتاب کے خالق سابق فوجی معالج ڈاکٹر وجے رام لکھن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی انھوں نے دعوی کیا کہ مذکورہ کتاب ان کی اجازت کے بغیر لکھی گئی، کتاب میں ڈاکٹر وجے رام لکھن نے منڈیلا کے صحت کے مسائل اور ان کے علاج کے علاوہ ان کی جیل میں زندگی،سیاسی جدوجہد اور دور صدارت کا احاطہ کیا ہے اور وہ ذاتی باتیں عیاں کی ہیں جو نیلسن منڈیلا ان سے علاج کے لئے ملاقاتوں کے دوران کیا کرتے تھے۔

نیلسن منڈیلا 95 سال کی عمر میں 2013 میںانتقال کر گئے تھے ان کے خاندان کے افراد کے درمیان ان کی وراثت کے معاملے پر شدید اختلافات چلے آرہے ہیں،ڈاکٹر وجے نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے یہ کتاب ان کے رشتہ داروں کی اجازت سے لکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :