کوئٹہ،سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی فوڈ پوائزننگ معاملے پر محکمہ صحت ایڈیشنل سیکرٹری کی سر براہی میں4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی

پیر 24 جولائی 2017 19:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی فوڈ پوائزننگ معاملے پر محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے مجاز حکام کی منظوری سے حافظ محمد طاہر ، ایڈیشنل سیکرٹری کی سر براہی میں4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی یونیورسٹی کے خوراک اور پانی کے نمونوں کا کیمیائی تجزیہ کرے گی اور15 روز میں حکام کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی یاد رہے کہ گزشتہ شب سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی درجنوں طالبات کو کھانے کے بعد ان کی حالت غیر ہونے پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی بتایا جاتا ہے کہ بچیوں کو فوڈ پوائزننگ ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :