آخری دہشت گرد کو انجام تک پہنچائے بغیر معاشرے میں امن قائم نہیں ہو سکتا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کا لاہور بم دھماکے پر مذمتی بیان

پیر 24 جولائی 2017 20:05

آخری دہشت گرد کو انجام تک پہنچائے بغیر معاشرے میں امن قائم نہیں ہو سکتا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے لاہور میں بم دھماکے میں جانی نقصان پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کو انجام تک پہنچائے بغیر معاشرے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے کیوں کہ ہماری ترقی کا خواب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔