گو نواز گو تحریک نواز شریف کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کردے گی، رہنما پیپلز پارٹی ملک جاوید

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کیا ہے مگر جمہوریت کے نام پر کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیںگے، وزیر اعظم جتنے چاہے جلسے کرلیںانہیں جانا ہوگا، پیپلز پارٹی رہنمائوں کا ریلی سے خطاب

پیر 24 جولائی 2017 20:07

شیخو پورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک جاوید اکبر ڈوگر، سٹی صدر ندیم عباس کاظمی کے زیر اہتمام گو نواز گو ریلی شاہ کالونی اور ڈیرہ ملک جاوید اکبر ڈوگر سے شروع ہو کر بتی چو ک سے ہوتے ہوئے پریس کلب شیخوپورہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر چوہدری اسلم گل ،ضلعی صدر ملک جاوید اکبر ڈوگر، سٹی صدر ندیم عباس کاظمی سٹی جنرل سیکرٹری سیٹھ غلام رسول ضلعی جنرل سیکرٹری عثمان نثار پنوںنے کی اس موقع پر،رہنماو کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ، ڈویژنل صدر چوہدری اسلم گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری گونواز گو تحریک نواز شریف کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کردے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کیا ہے مگر جمہوریت کے نام پر کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیںگے، نوازشریف جتنے چاہے جلسے کرلیںانہیں جانا ہوگا ، نوازشریف کا ہر دورہ ناکام ہوگیا ، نوازشریف نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام سے مدد مانگی ہے اور جب وقت گزر گیا تو انہوں نے عوام سے منہ موڑ لیا ، ملک و قوم کو شریف خاندان سے چھٹکارا دلانے کا وقت آگیا ہے پیپلز پارٹی عوام کے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرے گی،چوہدری اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عظیم الشان ریلی نے مخالفین کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا ہے،(ن) لیگی حکومت پیپلزپارٹی کے بینرز اُتار کر احتساب سے بچ نہیں سکتے نواز شریف اخلاقی طور پر وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہنے کا حق کھو چکے ہیں اس لئے فوراً مستعفی ہو جائیں تاکہ جمہوریت کو کسی قسم کاکوئی بھی نقصان نہ پہنچے،فاروق آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اوررہنمائوں نے ریلی نکالی اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کے مستغفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا رہنمائوں نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارئے قائد بلاول بھٹو زرداری کے مطالبہ پر اگر نوازشریف مستغفی ہوجاتے تو یہ بچ جاتے اب ان کے خاندان کو اڈیالہ جیل جانے سے کوئی نہیں بچاسکے گا۔