دفعہ144 کی خلاف ورزی ، گو نواز گو ریلی نکالنے والے پیپلزپارٹی کے مقامی قائدین سمیت 100افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

پیر 24 جولائی 2017 20:08

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) دفعہ144 کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے ریلی نکالنے والے پیپلزپارٹی کے مقامی قائدین سمیت تقریبا100افراد کے خلاف 2مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این ای160 پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا عامر شہزاد اور پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ذکی چوہدری نے دوالگ الگ مقدمات سے گو نواز گو ریلیاں نکالیں ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی طرف سے جلوس و ریلیاں نکالنے پر دفعہ144 نافذ تھی لیکن اس کے باوجود رانا عامر شہزاد‘ ڈاکٹر اظہر کاہلوں‘ علی وارث انصاری‘ طاہر عباس سندھو‘ رانا عرفان اور 35/40 نامعلوم افراد جبکہ ذکی چوہدری ‘ شفقت علی‘ حافظ سید رضوان علی اور 50/60 نامعلوم افراد نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر لائوڈ سپیکر لگا کر ریلیاں نکالیں اور حکومت مخالف نعرہ بازی کی۔گزشتہ روز ایک مذہبی تنظیم کی طرف سے ریلی نکالی گئی جسکے شرکاء کیخلاف بھی مقدمہ درج ہواہے۔ پولیس تھانہ سٹی نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :