کوئٹہ:کارکن آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھتے ہوئے قائد اختر مینگل کا پیغام گھرگھر تک پہنچائیں، قدرت الله مینگل

آنے والا دور بی این پی مینگل کا ہے،ی این پی نے اس فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جس میں حقدار کو حق نہیں ملتا،آج ہر طرف لوٹ مار مچی ہوئی ہے پانامہ لیک نے بڑے بڑے پارسائوں کی پول کھول دی ہے ،بی این پی سرکی کلاں یونٹ کے سیکرٹری کا علاقائی میٹنگ سے خطاب

پیر 24 جولائی 2017 20:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) کارکن آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھتے ہوئے قائد اختر مینگل کا پیغام گھرگھر تک پہنچائیں۔ آنے والا دور بی این پی مینگل کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بی این پی سرکی کلاں یونٹ کے سیکرٹری قدرت الله مینگل،ظہور احمد محمد شہی،منیر احمد کرد،مقبول،شیر محمد مینگل،طارق اور دیگر نے علاقائی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قدرت الله مینگل نے کہا کہ بی این پی نے اس فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جس میں حقدار کو حق نہیں ملتا۔آج ہر طرف لوٹ مار مچی ہوئی ہے پانامہ لیک نے بڑے بڑے پارسائوں کی پول کھول دی ہے جنہوں نے عوام کے خون پیسنے کی کمائی لوٹ کر بیرون ملک بڑی بڑی جائیدادیں بنائی ان کے خلاف بلا تفریق اور سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج عوام کیلئے آواز اُٹھانے پر بی این پی کو نشانہ بنایا جارہا ہے کارکنوں کی شہادت کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں سردار اختر مینگل کا ماضی اس بات کا آئینہ دار ہے کہ انہوں نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی وہ شروع سے پسے ہوئے طبقے کے مسائل اُجاگر کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور قائد اختر مینگل کا پیغام ہر شخص تک پہنچائیں عوام بی این پی کے ساتھ ہیں اور عوام کی طاقت سے ہم تبدیلی لائیں گے آنے والا دور بی این پی مینگل کا ہے۔