لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث خودکش حملہ آور کا تعلق کالعدم تحر یک طالبان پاکستان سے نکلا

دہشت گرد فدا حسین کی عمر18سی20سال ، پیدل چل کر آیا، 12سی15کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا،پولیس ذرائع

پیر 24 جولائی 2017 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث خودکش حملہ آوار کا تعلق کالعدم تحر یک طالبان پاکستان سے نکلا ’دہشت گرد فدا حسین کی عمر18سی20سال جبکہ دہشت گرد پیدل چل کر آیا اور 12سی15کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دہشت گردی کے واقعے کی ذمہ داری تحر یک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی ہے اور بتایا ہے کہ دہشت گردی کے اس حملے میں فدا حسین نے خود کش دھماکہ کیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکل پر نہیں بلکہ کاہنہ کی جانب سے پیدا سبزی منڈی کے باہر آیا جہاں پولیس کو نشانہ بنایا ہے اور دھماکے میںپندرہ کلو کے قر یب دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے ۔