مواصلاتی کمپنی ڈیو متحدہ عرب امارات میں ایک شرط پر وٹس ایپ اور سکائپ سروسز کھولنے پر آمادہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 25 جولائی 2017 11:25

مواصلاتی کمپنی ڈیو متحدہ عرب امارات میں ایک شرط پر وٹس ایپ اور سکائپ ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) مواصلاتی کمپنی ڈیو نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ وہ وٹس ایپ اور سکائپ کی سروسز یک متحدہ عرب امارات میں واپس کھولنے کے لئے وئس اور انٹر نیٹ پروٹوکول کے ساتھ معاہدے کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے مہینے متحدہ عرب امارات میں سکائپ مکمل طور پر بلاک تھا جو کہ چند دن پہلے ہی دوبارہ کھلا ہے۔متحدہ عرب امارات میں سکائپ کے صارفین کو پچھلے مہینے کالز کرنے میں کافی دشواری کا سامنا رہا ۔ڈیو کے کمرشل چیف آفیسر فواد ال ہسوی کا کہنا ہے کہ وہ تمام سروسز کو دوبارہ سے بحال کرنے کو تیا ر ہیں اگر مواصلاتی کمپنیا ں ڈیو کے ساتھ پارٹنر شپ کرنے کو تیا ر ہو جائیں۔