کراچی، سچل تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،4 دہشت گرد مارے گئے

فائرنگ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سوات کا کمانڈر ملا اکبر سواتی اپنے دیگر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا، رائو انوار زیر تعمیر عمارت میں چھپے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے موبائل پہنچی تھی،دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے دہشت گردمارے گے، پولیس

منگل 25 جولائی 2017 15:06

کراچی، سچل تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،4 ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں،ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈر ملا اکبر سواتی بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں چھپے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس موبائل پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر زیر تعمیر عمارت میں چھپے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے موبائل پہنچی تھی جسے دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گردمارے گئے۔میڈیا سے بات چیت میںایس ایس پی ملیر رائو انوار نے بتایا کہ کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد حساس اداروں نے ایک ٹیلی فون کال ٹریس کی جس پر سچل ٹائون کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہوئے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سوات کا کمانڈر ملا اکبر سواتی اپنے دیگر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشت گرد کی شناخت ہمایوں کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے مکان میں جمع ہوئے تھے۔رائو انوار کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس اور فوج پر حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہلاک ہونے والی دیگر2 دہشت گردوں کی شنا خت کا عمل جاری ہے جس کے بعد چند ضروری کاغذی کارروائی کر کے لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا جس کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔