میاں شہزادطفیل مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری مقرر

منگل 25 جولائی 2017 16:29

میاں شہزادطفیل مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پرمیاں شہزاد طفیل کو پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ۔اس ضمن میں چوہدری ظہیرالدین خاں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں نے توقع ظاہر کی میاں شہزاد طفیل نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگی-انہوںنے دعا کی کہ یہ عہدہ انت کے سیاسی مستقبل کے لیے موثر کردار ادا کرے اور مزید آگے بڑھنے کے لیے ترقی کا اہم زینہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :