گورنرخیبرپختونخوا نے خیبرایجنسی میں خیبرپبلک سکول اینڈکالج کے قیام کی منظوری دے دی

دہشت گردی کی وجہ سے قبائلی عوام نہ صرف اقتصادی طورپر بلکہ تعلیمی لحاظ سے بھی متاثر ہوئے ہیں موجودہ حکومت قبائلی عوام کی معیار زندگی بہتربنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے، منصوبے کی بریفنگ کے موقع پر گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 21:47

گورنرخیبرپختونخوا نے خیبرایجنسی میں خیبرپبلک سکول اینڈکالج کے قیام ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑانے خیبرایجنسی میں خیبرپبلک سکول اینڈکالج کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے قبائلی عوام نہ صرف اقتصادی طورپر بلکہ تعلیمی لحاظ سے بھی متاثر ہوئے ہیں اور موجودہ حکومت قبائلی عوام کی معیار زندگی بہتربنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں تعلیم کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ قبائلی علاقوں میں شرح خواندگی بڑھنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی پسماندگی ختم کی جاسکے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں خیبرایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ خالدمحمود کی جانب سے خیبرپبلک سکول اینڈکالج کے قیام کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدامحمدوزیر اور دیگرمتعلقہ حکام بھی موجودتھے۔ پولیٹیکل ایجنٹ خالدمحمودکی جانب سے خیبرپبلک سکول اینڈکالج کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اوربتایاگیاکہ یہ ایک خودمختارادارہ ہوگا جس کے بورڈ آف گورنرکاچیئرمین گورنر خیبرپختونخوا ہوں گے جبکہ اراکین میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹابھی شامل ہوں گے۔

گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے ایجنسی میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جاری کوششوں پر پولیٹیکل انتظامیہ کے کردار کو سراہا اور کہاکہ سکول کی اپنی عمارت کے قیام تک عارضی طور پر کسی بھی عمارت میں تعلیمی سیشن کااجراء کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے فاٹا میں شرح خواندگی بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ قبائلی نوجوان بھی ملک کے دیگر شہریوں کی طرح وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :