کوہ پیما لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی پاکستان کا فخر ہیں ،ْریاض حسین پیرزادہ

فوج کا پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کے لئے اہم کردار ہے، ہمارے پٹھان قبائل اپنے علاقوں میں کوہ پیمائی کو فروغ دیں ،ْتقریب سے خطاب

منگل 25 جولائی 2017 21:21

کوہ پیما لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی پاکستان کا فخر ہیں ،ْریاض ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ کوہ پیما لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی پاکستان کا فخر ہیں اور وہ ان کے اعزاز کی بدولت انہیں ستارہ امتیاز سے نوازنے کیلئے حکومت کو سفارش کریں گے تاکہ 14 اگست کو انہیں ستارہ امتیاز دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہ پیماء عبدالجبار بھٹی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر الپائن کلب کے صدر کرنل (ر) منظور حسین اور سپورٹس بورڈ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کا اہتمام الپائن کلب نے کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالجبار بھٹی ہمارا فخر ہیں، یہ چوتھے پاکستانی ہیں جنہوں نے ماونٹ ایورسٹ سر کی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالجبار بھٹی اور پاکستان کرکٹ ٹیم نے قوم کو خوشیاں دیں، عبدالجبار بھٹی نے کھیل اور سیاحت کے فروغ کے لئے بڑا کام کیا۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ پاک فوج کا پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کے لئے اہم کردار ہے، ہمارے پٹھان قبائل اپنے علاقوں میں کوہ پیمائی کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستانی کوہ پیما عبدالجبار بھٹی کے لئے تمغہ امتیاز کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :