شام کے اندر ایرانی ملیشیا شہری طیاروں کے ذریعے رات کو منتقل

تازہ کھیپ پہنچانے کے لیے دمشق ائیرپورٹ سے اڑنے والے جہاز نے حلب کے ہوائی اڈے پر لینڈکیا،ایرانی میڈیا

بدھ 26 جولائی 2017 12:35

شام کے اندر ایرانی ملیشیا شہری طیاروں کے ذریعے رات کو منتقل
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) ایرانی پاسداران انقلاب رات کی تاریکی میں اپنی فورسز اور ملیشیا کو شام کے صوبوں کے درمیان منتقل کرتے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اٴْن ایرانی کارکنان کے زیرِ انتظام ہے جو خطے کے ممالک میں اپنے ملک کی فوجی مداخلت کے خلاف ہیں۔ایرانی ویب سائٹ نے پاسداران انقلاب کی قریبی ایرانی ویب سائٹوں سے لی گئی ایک تصویر نشر کی ہے جس میں فوجیوں کا ایک گروپ طیارے کے اندر نظر آ ر ہا ہے۔

(جاری ہے)

طیارے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے گزشتہ روز دمشق کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور النیرب کے علاقے میں واقع حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اٴْترا۔ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی وجوہات اور زمینی راستوں کے خطرات کے پیشِ نظر ایرانی جنگجوؤں کو شہری طیاروں کے ذریعے رات کے وقت منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ کار شام میں دو برس قبل ایرانی پاسداران انقلاب کی فورس کے کمانڈر جنرل حسین ہمدانی کی ہلاکت کے بعد سے اپنایا گیا ہے۔ ہمدانی حماہ صوبے کے مشرق میں خناصر اور اثریا کے درمیان راستے پر ہونے والی جھڑپوں میں مارا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :