امریکا کی16سالہ جنگ کے بعد افغانستان کی معدنیات پر قبضے کی منصوبہ بندی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 26 جولائی 2017 13:41

امریکا کی16سالہ جنگ کے بعد افغانستان کی معدنیات پر قبضے کی منصوبہ بندی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جولائی۔2017ء) اافغانستان پر طویل جنگ مسلط کرنے کے 16سال بعد مریکا نے افغانستان کی ایک کھرب ڈالر سے زیادہ مالیت کی معدنیات نکالنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے افغان حکام سے قیمتی معدنیات کی معاشی افادیت پر مذکرات کیئے ہیں اور امریکی صدر نے افغان ہم منصب سے بھی بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اشرف غنی اپنے ملک کی معدنی وسائل سے معاشی استفادہ چاہتے ہیں اور وائٹ ہاﺅس کان کنی کے حوالے سے بات چیت کے لئے اپنا نمائندہ بھی افغانستان بھیجنے پر غور کررہا ہے۔ 2010 کے ایک تخمینہ کے مطابق افغانستان کی معدنی ذخائر کی مالیت ایک کھرب ڈالر کے قریب ہے۔ لیکن اس میں ایک تشویش کا پہلو یہ بتایا جاتا ہے کہ انتہائی قیمتی معدنیات کا بڑا حصہ ان علاقوں میں پایا جاتا ہے جو طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :