․بھیڑ ،نکریوں اور بھینسوں کے ذبح خانوں ، پولیس کے درجنوں لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں ناکام ہونے کیخلاف 2تحاریک التوائے کار جمع

بدھ 26 جولائی 2017 14:57

․بھیڑ ،نکریوں اور بھینسوں کے ذبح خانوں ، پولیس کے درجنوں لاپتہ افراد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) بھیڑ ،نکریوں اور بھینسوں کے ذبح خانوں ، پنجاب میں درجنوں لاپتہ افراد کو پولیس کے تلاش کرنے میں ناکام ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں 2 تحاریک التوائے کار جمع کروا دی گئیں۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ بعض قصاب بیمار اور لاغر جانور وں کے بھی ذبح کررہے ہیں۔

یہ گھنوئونا فیصل ان جانوروں کی نسل کشی کا باعث بنے گا۔ذبح خانے میں ڈاکٹر اپنے سیٹ پر بیٹھا رہتا ہے اور قصاب اپنی مرضی سے جانوروں پر مہر لگا کر چکے جا تے ہیں۔احکامات کو اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے مزید موقع اختیار کیا کہ سرکاری ذبح خانوں میں بھیڑ ،بکریوں کے ساتھ ساتھ بھینسوں کو بھی ذبح کیا جا رہا ہے یہ نسل کشی کا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان ذبح خانوں میں صفائی ستھرائی کے بھی ناقص انتظامات ہیں۔جانوروں کی انتڑیاں جگہ جگہ گندگی پڑھی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے لہذا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور مادہ جانوروں ککو ذبح کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کرنی چاہیے۔جبکہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں درجنوں افراد لاپتہ ہیں اور عرصہ دراز گزرنے کے باوجود پولیس تلاش کرنے میں ناکام ہے ،مختلف علاقوں سے غائب یا اغواء ہونے والے کی ایف آئی آر تو درج ہے مگر پولیس تاحال بازیاب کرانے میں ناکام ہے ،ممکنہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں سمیت ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال ہونے کا خدشہ ہے ،پولیس کو اربوں روپے کے فنڈز دینے کے باوجود لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :