بھارتی ویمن وکٹ کیپرکو ڈی ایس پی کی نوکری کی آفر

وکٹ کیپر سشما ورما کو ہماچل حکومت نے ڈی ایس پی کی ملازمت کی پیشکش کی

بدھ 26 جولائی 2017 15:21

ہماچل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کی وکٹ کیپر سشما ورما کو ہماچل حکومت نے ڈی ایس پی کی ملازمت کی پیشکش کی ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سشما نے ریاست کی ساکھ میں چار چاند لگائے ہیں۔

(جاری ہے)

شملا سے تعلق رکھنے والی سشما ریاست کی جانب سے بھارتی خواتین ٹیم میں جگہ بنانے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔ وہ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ رہی ہیں۔ انہوں نے 2014 میں انگلینڈ کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں قدم کیا تھا۔ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔