قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات ‘ مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی

بدھ 26 جولائی 2017 16:11

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو سابق کرکٹر سلیم ملک نے پرویز الہی سے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مسلم لیگ (ق) کو اپنی ہرممکن مدد اور حمایت کا یقین دلایا۔سلیم ملک مسلم لیگ (ق) کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں کریں گے اور مختلف فورمز پر مسلم لیگ (ق) کی نمائندگی بھی کریں گے۔واضح رہے کہ سلیم ملک 1987 سے 1999 تک پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی رہے ہیں