حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ،ْ ہڑتال ختم ،ْ تیل کی فراہمی شروع

ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں ،ْ پٹرول نہ ملنے سے جو مشکل ہوئی اس کی ذمہ دار حکومت ہے ،ْ یوسف شاہوانی آئل ٹینکرزکے لائسنس کی شرط اوگرا قوانین کے مطابق 2009 سے نافذ ہے ،ْاپنے قوانین پرعمل درآمد کرائیں گے ،ْ ترجمان اوگرا سیفٹی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا آئل ٹینکر کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 جولائی 2017 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹینکرز مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد تیل کی فراہمی شروع کردی گئی آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوسف شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہمارے مطالبات مان لیے گئے ہیں اس لیے ہڑتال کی کال ختم کرنیکااعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پٹرول نہ ملنے سے جومشکل ہوئی اس کی ذمہ داری حکومت کی ہے ،ْ ہم نے 20تاریخ کوحکومت کوہڑتال کی کال دی تھی اورہم نے 24تاریخ تک ہڑتال موخرکی۔

اس موقع پر ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہاکہ آئل ٹینکرزکے لائسنس کی شرط اوگرا قوانین کے مطابق 2009 سے نافذ ہے،ہم اپنے قوانین پرعمل درآمد کرائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان اوگرانے کہاکہ کون سے قوانین پر عمل کرانا ہے اورکون سے ختم کرنے ہیں ایک ہفتے میں طے کریں گے ،ْدوہفتوں میں آئل ٹینکرزوالوں کے ساتھ بیٹھ کرمسائل کا جائزہ لیں گے۔ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ سیفٹی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا آئل ٹینکر کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق دو ہفتون میں اگر کویی حادثہ یا نا خوشگوار واقعہ ہوا تو اسکی ذمہ دار آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہوںگی ۔اس سے قبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور ٹینکر مالکان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور وزارت پیٹرولیم کے دفتر میں ہوا جس میں سیکرٹری پیٹرولیم اور چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل حکومت کی جانب سے مذاکرات میں شریک ہوئے جبکہ ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوسف شاہوانی نے ٹینکر مالکان کی نمائندگی کی۔

فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ٹینکرز ایسوسی ایشن کے فریٹ ریٹ بڑھانے پر اتفاق کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ہڑتال کے خاتمے کیلئے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی گئی شرائط میں این ایل سی سے تیل کی ترسیل کا کام واپس لیے جانے کا مطالبہ سامنے آیا اس کے علاوہ ٹینکرز مالکان نے تین ایکسل کا مطالبہ واپس لینے اور ریلوے سے مخصوص روٹس پر تیل ترسیل روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ این ایچ اے جب تک روڈ سیفٹی نہیں دیگی حادثات نہیں رکیں گے ،ْچالان کم کیے جائیں اور سڑکیں مرمت کی جائیں۔