ملکی سیاست میں ایان علی ٹو کی انٹری

وزارت بجلی و پانی کے خرچے پر کشمالہ طارق کو منی لنڈرنگ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان کا تہلکہ خیز انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 26 جولائی 2017 19:18

ملکی سیاست میں ایان علی ٹو کی انٹری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جولائی 2017ء) ملکی سیاست میں ایان علی ٹو کی انٹری ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ملکی سیاست میں ایان علی ٹو کی انٹری کا انکشاف کیا گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا دعوی ہے کہ وزارت بجلی و پانی کے خرچے پر سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کو استعمال کرکے سیالکوٹ کے ایک بینک سے پیسہ بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ کشمالہ طارق سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خفیہ تعلقات ہیں۔ وزیر دفاع اور کشمالہ طارق کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے لیکن پھر بھی ان دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید دعوی کیا ہے کہ کشمالہ طارق پارلیمنٹ لاجز میں شاہد خاقان عباسی کی جانب سے فراہم کیے گئے کمرے میں رہائش پذیر ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کشمالہ طارق کو یہ کمرا خواجہ آصف کی درخواست پر فراہم کیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کشمالہ کو ملک کی ایان علی ٹو قرار دیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کیا انکشافات کیے ہیں، ملاحظہ کیجیے: